اسلام آباد (مانند نیوز)قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور مزید سامان متاثرہ اضلاع کو بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خانیوال کے متاثرین کے لیے پی ڈی ایم اے پنجاب کو ایک ہزار خیمے فراہم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ سکھر سے 13 ٹرکوں پر 670 خیمے روانہ کیے گئے، این ڈی ایم اے کے اسلام آباد ویئر ہاؤس سے بھی 5 ٹرکوں کے ذریعے 330 خیمے خانیوال روانہ کیے گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے سندھ میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا

متاثرہ علاقوں میں کمبل، خیمے، مچھر دانیاں، واٹر فلٹریشن پلانٹ، رضائیاں، فولڈنگ بیڈز اور 17 کشتیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے اب تک پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 36 ہزار خیمے فراہم کرچکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے