اسلام آباد (مانند نیوز)شوٹنگ کے مرحلے میں موجود بالی ووڈ فلم ’کنگ‘ کے سیٹ سے اداکار شاہ رخ خان کی تصویر لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’کنگ‘ کے سیٹ سے شاہ رخ خان، سہانا خان اور ابھیشیک بچن کی تصویر لیک ہوئی ہے۔

شاہ رخ خان کے نئے انداز کو دیکھ کر ان کے مداح بہت خوش ہوگئے ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی فلم کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان زخمی ہوگئے

فلم ’کنگ‘ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جس میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون، انیل کپور، جیکی شروف، ابھیشیک بچن، سہانا خان اور ارشد وارثی جیسے مشہور اداکار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’کنگ‘ کی ریلیز سے متعلق کوئی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے