اسلام آباد (مانند نیوز)جاپانی کوہ پیماؤں یوڈائی سوزوکی، گینکی نارومی اور ہیروکی یاماموتو نے پاکستان کے سلسلۂ کوہ قراقرم میں واقع 6,080 میٹر بلند چوٹی ہاشو پیک II سر کرلی۔

پاکستان آمد پر ان کا استقبال الپائن کلب آف پاکستان (ACP) کے نائب صدر کرار حیدری نے کیا، جنہوں نے ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور آئندہ مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

جاپانی کوہ پیماؤں نے اس موقع پر کہا کہ قراقرم کی بلند و بالا چوٹیوں پر چڑھنا ان کے لیے ایک شاندار تجربہ رہا اور پاکستان کے پہاڑوں کے مناظر دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں۔

5 پاکستانی کوہ پیماؤں نے 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلی

گینکی نارومی IFMGA سرٹیفائیڈ ماؤنٹین گائیڈ ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستانی کوہ پیماؤں اور گائیڈز کی تربیت میں الپائن کلب کے ساتھ تعاون کریں گے۔

الپائن کلب کے صدر عرفان ارشد خان کی جانب سے جاپانی ٹیم کو ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے