اسلام آباد (مانند نیوز)پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس ہے، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14روپے37 پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے۔

ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی ہے، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائیمیٹ سپورٹ لیوی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن دستاویز کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 15روپے 84 پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے ایک پیسے پیٹرولیم لیوی بھی ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے