اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) سے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے شکایت کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کےخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے شکایت کی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اشتعال انگیز اشارے کرنے پر اعتراض کیا ہے اور اس حوالے سے میچ ریفری اینڈی ڈی پائی کرافٹ کو ویڈیو ثبوت بھی فراہم کر دیے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے دوران صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے گراؤنڈ میں میچ کے دوران اشتعال انگیز اشارے کیے۔

فخر زمان آؤٹ تنازع: پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی سے امپائر کی شکایت کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ حارث رؤف نے تماشائیوں کے ’کوہلی کوہلی‘ کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور 0-6 کا نشان بنایا جبکہ صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ گراؤنڈ میں یہ رویہ گیم کی اسپرٹ کے خلاف ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے