پبی (مانند نیوز) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں ہسپتال نانکلینکل انچارجزکا اجلاس زیر صدارت ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمزاللہ خان منعقد ہوااجلاس میں ہسپتال سے درپیش متعدد مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کی گئی اور موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر نے ہدایات جاری کی۔ ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمزاللہ خان نے ہسپتال کے نظام کو مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ہر شعبہ میں بہترین طبی خدمات کو یقینی بنایا جا سکے اجلاس میں میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل افسر، ڈائریکٹر فائنانس بشیر الرحمن،انٹرنل ایڈیٹر کاشف حامد، ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر شفیق اور ایڈمنسٹریشن سٹاف نے شرکت کی