پبی (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین پر ظلم و جبر ناقابلِ برداشت – ایپکا نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔اورنگزیب کشمیری خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین حکومتی پالیسیوں کے سبب شدید ذہنی دباؤ اور امراض کا شکار ہوچکے ہیں۔ پنشن کموٹیشن کے خاتمے، سرکاری اداروں کی نجکاری، سکول، کالجز اور ہسپتالوں کو پرائیویٹ پارٹنرشپ پر دینے کی منصوبہ بندی، اور اداروں میں ڈاؤن سائزنگ و رائٹ سائزنگ کے اقدامات نے لاکھوں ملازمین کو زندہ درگور کر دیا ہے، جبکہ ان کا کوئی پرسان حال موجود نہیں ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری، مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان و مرکزی چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فیڈریشن آف پاکستان نے میڈیا کے نما ئندو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے بنیادی حقوق اب مانگ کر نہیں، بلکہ چھین کر لیے جائیں گے۔ لاتھوں کے بھوت اب صرف عملی مزاحمت سے ہی قابو میں آئیں گے انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافہ "اونٹ کے منہ میں زیرہ” کے مترادف ہے، جبکہ ایم پی ایز اور وزراء کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ کرنا سراسر ظلم اور ڈاکا ہے اگر حکومت نے فوری طور پر مطالبات پورے نہ کیے تو پورے صوبے میں بھرپور اور فیصلہ کن احتجاجی تحریک چلائی جائے گی — اور اس اعلان کی ذمہ داری ایپکا پوری سنبھالے گا