سخاکوٹ(مانند نیوز) ضلع ملاکنڈ میں پاک صاف اور شفاف خیبر پختونخوا پروگرام کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان شیر پاؤنے کر دیااس سلسلے ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ میں پروقار تقریب ہو ئی جس میں اے ڈی سی جنرل حامد خان اور ویلج کونسلز چیئر مینوں اور لوکل سیکرٹریز کے علاوہ پروگرام کیلئے ڈیلی ویجز پر بھر تی ہونے والا صفائی سٹاف بھی کثیر تعداد میں اس موقع پر موجود تھاڈی سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صفائی نصب ایمان ہے اور ہر شہری کو اپنے ارد گرد کے ماحول گلی کوچوں وغیرہ کی صفائی میں اپنا کردار ادا کر نا چا ہیے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی ملاکنڈ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر عمر رحمن نے اس موقع پر بریفنگ میں بتایا کہ ضلع کی تمام67ویلج کونسلزمیں ہر ایک کیلئے چار ورکرز پر مشتمل صفائی عملہ بھر تی کیا گیا ہے صفائی کے اس مستقل پروگرام کی مانیٹر نگ کیلئے اسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل میو نسپل آفیسرز پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے اس کے علاوہ وی سی کی سطح پر صفائی عملہ متعلقہ چیئر مین اور سیکرٹری کی زیر نگرانی میں کام کر ے گاانھوں نے کہا کہ ضلع کی تمام ویلج کونسلوں کو جدید معیاری لوڈرز سٹاف کیلئے یونیفارم سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عملے کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون کر یں تاکہ ہمیں اور ہمارے بچوں کوصاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔