دیربالا(مانند نیوز)خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیت کے خاتمے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سیمنار جاری۔ ترجُمان ہیلتھ کیئر کمیشن عزم رحمان کے مطابق ڈائریکٹر رجسٹریشن کے احکامات پر اپر دیر کے رورل ہیلتھ سنٹر میں کمیشن کے انسپیکٹرز کی جانب سے عطائیت کے خاتمے کے موضوع پر آگاہی سیمنار منعقد ہوا جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، انسپیکٹرز کی جانب سے عطائیت کے ناسور اور کمیشن کی جانب سے عطائیت کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی، علاقہ مکینوں نے کمیشن کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا اور اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ عطائیت کی روک تھام میں مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے وہ عطائیوں سے کبھی علاج نہیں کروائیں گے اور ہر طبی مرکز میں جاتے ہی سروس پرووائڈر سے اس کی کوالفیکیشن کا ضرور پوچھیں گے۔ سیمنار میں اسسٹنٹ کمشنر اپر دیر الیاس احمد نے بھی شرکت کی، انہوں نے کمیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے