ہنگو(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ مہم کے حوالے سے منصوبہ بندی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور محنت اور تعاون کے ساتھ آئندہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہدف شدہ بچے کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے معیاری تربیت، بہترین منصوبہ بندی اور تمام متعلقہ محکموں کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔