اسلام آباد (مانند نیوز)مجبوری کے باعث حج پر نہ جانے والے رجسٹرڈ عازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ فوت یا شدید بیمار عازمین کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کی پالیسی سامنے آگئی۔

دستاویز کے مطابق فوت ہونے والے رجسٹرڈ شہری کی جگہ کوئی بھی رشتہ دار حج پر جا سکتا ہے، مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کو نامزد کر سکتا ہے۔ اس شخص کو رقم واپس لینے کا بھی اختیار ہو گا۔

رقم واپسی یا متبادل شخص کو حج پر بھجوانے کے لیے ٹھوس وجہ بتانا ہوگی، رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا انتقال کا دستاویزی ثبوت بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج پر نہ جانے کی وجہ درج کر کے اسٹیمپ پیپر جمع کروانا ہوگا، درخواست کے ہمراہ بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی دینا ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے