اسلام آباد (مانند نیوز)عالمی عدالتِ انصاف کو جنگی جرائم میں مطلوب اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل فضائی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو امریکا کے شہر نیویارک پہنچنے کےلیے طویل فضائی راستہ اختیار کرنا پڑا۔

اسرائیلی وزیراعظم پر غزہ میں قحط کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے اور دیگر جنگی جرائم کے الزام میں عالم عدالت انصاف کو مطلوب ہیں۔

جنرل اسمبلی اجلاس: اسرائیلی وزیراعظم کا خطاب، کئی ممالک کے وفود اٹھ کر چلے گئے

اسرائیلی وزیراعظم کے طیارے نے فرانس، اسپین، پرتگال، آئرلینڈ اور برطانیہ کی فضائی حدود سے گزرنا تھا، تاہم ان کے طیارے کے لیے بحیرہ روم سے آبنائے جبرالٹر کا فضائی راستہ اختیار کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم کے نیویارک آنے کا مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے