ایبٹ آباد(مانند نیوز) پولیس کواپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی میرپور کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس، جنرل باڈی ممبران سمیت رہائشیوں نے کثیر تعداد میں شرکت، سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پولیس کواپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کالا پل میر پور کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت صدر محمد جمیل خان منعقد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سید نواب علی خطیب جامع مسجد پولیس کالونی نے حاصل کی،اجلاس میں ممبران کمیٹی اور سوسائٹی ممبران اور رہائشیوں کو خصوصی مدعو کیا گیا تھا، سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے اور سیکورٹی معاملات سمیت آئندہ کے لئے بہتر سے بہتر انتطامات اور بجٹ کے حوالے سے آگاہی اور تجاویز و آرا کا تبادلہ کیا گیا، اس موقع پر موجودہ کالونی کی موجودہ انتظامی کمیٹی کے نمایاں اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد جمیل خان اور ان کے سٹاف نے انتہائی بہترین انتظامات کئے ہیں، ہزارہ ڈویژن میں پولیس ہاوسنگ کالونی جیسی مثالی کالونی موجود نہیں ہے، صفائی،سیکورٹی اور سکون کے لحاظ سے مثالی اقدامات اس کالونی کا طرہ امتیاز ہیں، میں جو کہ قابل ستائش ہیں، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی زیر بحث آیا، اجلاس میں سابقہ کنزرویٹر محمد شعیب، نائب صدر عتیق الرحمن، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رضا،اقبال خان سواتی، سابق سیشن جج سید قبول شاہ،سابق چیف کنزرویٹر اظہر علی خان، ڈاکٹرعالم زیب سواتی، ڈاکٹرسہیل ملک، ڈاکٹر احسن اورنگزیب،قاضی عنائت الرحمن فنانس سیکرٹری، آفس سیکرٹری فدا حسین سمیت دیگر رہائشیوں نے بھی شرکت کی، سوسائٹی ممبران اور رہائشیوں کے سامنے سوسائٹی کے قانونی معاملات میں کمی بیشی اور قواعد و ضوابط کے حوالے سے رائے کا اظہار کیا گیا اور اختیارات کا تعین کیا گیا، سوسائٹی کے لئے قبرستان، بچوں کے لئے پارک اور کھیل کے میدان اور کمیونٹی سینٹر کے قیام کے حوالے سے، گلیوں کی پختگی اور صفائی ستھرائی دیگر مفاد عامہ کے ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے