ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کردیا گیاہے۔ لیویز تھانہ باچہ خان شہید کوپرنے منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور کامیاب کاروائی کی۔ ناکہ بندی کے دوران ملزمان سے 2055گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرملاکنڈ/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ کے خصوصی ہدایت پر لیویز تھانہ باچہ خان شہید کوپر کے پوسٹ کمانڈرسیف الرحمان نے دیگر نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران ملزمان شاہسوار ولد شرین اور کاظم ولد زمین کو روک کر ان سے دوران تلاشی 2055گرام چرس برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔