درگئی (مانند نیوز)ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے ٹی ایم اے درگئی کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) درگئی کی جانب سے ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت تحصیل میونسپل آفیسر (TMO) درگئی اورنگزیب خان نے کی، جبکہ تحصیل آفیسر فنانس محمد فیاض خان، تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر شرافت اللہ خان، اسسٹنٹ تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر اختر حسین اور دیگر آفیسر/افیشلز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ٹی ایم او درگئی اورنگزیب خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے لیکن اس سے بچاؤ ناممکن نہیں۔ اگر عوام چند بنیادی احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں تو اس وباء کے پھیلاؤ کو مؤثر طور پر روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں اور دفاتر میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنا سب سے اہم ذمہ داری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہری گھروں اور دفاتر میں کھڑکیوں اور دروازوں پر جالیاں لگائیں۔ پرانے اور نئے ٹائروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ روم کولر، بالٹیوں اور دیگر برتنوں کا پانی روزانہ تبدیل کریں۔ ٹینکیوں اور پانی کے تمام برتنوں کو ہمیشہ ڈھانپ کر رکھیں۔ گلی محلوں میں کچرا اور گندگی ہرگز جمع نہ ہونے دیں۔پودوں کے گملوں اور گلدانوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔صبح اور شام کے وقت مکمل آستینوں والے کپڑے پہنیں. مچھر مار اسپرے اور کوائلز کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔تحصیل میونسپل آفیسر درگئی اورنگزیب خان نے عوام سے اپیل کی کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے، اور ہر فرد اپنی ذمہ داری ادا کرے تو معاشرے کو اس وبا سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ڈینگی مچھر سے بچاو اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے عوام کی اگاہی کے لئے تحصیل درگئی کے مختلف مقامات پر آگاہی پینا فلکسز نصب کئے گئے تاکہ عوام ڈینگی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ عوام کو ڈینگی مچھر سے بچایا جا سکے۔واک سے قبل درگئی اور سخاکوٹ بازاروں میں کباڑ خانوں، سروس سٹیشنز، ہوٹلز،نرسریوں، مستری خانوں اور بلاک و تریا چھتوں کے کارخانوں میں کام کرنے والوں کے لئے اگاہی مہم بھی چلائی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے