اسلام آباد (مانند نیوز)سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج جہنم واصل کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آپریشن فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، ہلاک کیے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، یہ دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل سمیت کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی بھی دیگر بھارت نواز خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے