اسلام آباد (مانند نیوز)ترکیہ نے فضائی دفاع کیلئے طویل فاصلے پر مار کرنے والے نئے میزائل سائپر1 ڈی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق فضائی دفاع کے لیے ملکی سطح پر تیار کیا گیا میزائل سائپر 1 ڈی بحری جہازوں سے عمودی انداز میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔

ترکی میں ہائبرڈ راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ

ترک سرکاری ذارئع کا کہنا ہے کہ سائپر 1 ڈی میزائل کی حد ضرب 100 کلو میٹر سے زائد ہے اور اس کا تجربہ نیشنل ورٹیکل لانچ سسٹم (MIDLAS) سے کیا گیا ہے۔

اس جدید میزائل کے تجربے کے بعد ترکیہ اُن ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جو داخلی طور پر اپنے بحری بیڑے کے لیے طویل فاصلے کا فضائی دفاعی نظام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ ترک سمندری دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے