اسلام آباد (مانند نیوز)ایشیا کپ کے بعد بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے ٹوئٹ پر سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے زور دیا کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور یہی رویہ کھیل کو ملکوں کے درمیان تعلقات کا پل بنا سکتا ہے، کرکٹ کو کرکٹ رہنے دیا جائے، یہ کھیل سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ دنیا نے دیکھا تھا کہ جنگ کے وقت اسکور بورڈ 0-7 تھا، یہ حقیقت خود سب کچھ بیان کرتی ہے۔

جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے، محسن نقوی

شاہد آفریدی نے مودی کے لیے #Big_office_small_man ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جس کا مطلب بڑے آفس میں چھوٹا آدمی ہے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھڑک مارتے ہوئے لکھا تھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور اور یہ بھی بھارت جیت گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے