پشاور (مانند نیوز) چین کے ثقافتی مرکز چائنا ونڈو کے زیراہتمام بدھ کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ رنگا رنگ تقریب میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ،شوکت اللہ خان (سابق گورنر خیبرپختونخواہ) ،چیئرمین عمران خان صوبائی وزراء، سینیٹرز، اراکین پارلیمنٹ، اعلیٰ سرکاری افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں سمیت معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔چین کے ترقی کے غیر معمولی سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے، سائنس اور ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے اور عالمی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے میں صدر شی جن پنگ کی قیادت کی تعریف کی۔ صدر شی جن پنگ کا "انسانیت کے لیے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی” کا وژن پاکستان کے ہم آہنگی اور تعاون کے فلسفے سے ہم آہنگ ہے۔قبل ازیں چائنہ ونڈو کے ایڈمنسٹریٹر امجد عزیز ملک نے چین کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی مزید پروان چڑھے گی اور آنے والی نسلوں تک امید کی کرن بنے گی۔کیک کاٹنے کی تقریب میں سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جانشیر خان، قمر زمان، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی مردان رضیہ سلطانہ، وزیر قاسم علی شاہ، ایم پی اے مہر سلطانہ، شازیہ طہماس اور ایمن جلیل سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔