اسلام آباد (مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے خیبر پختون خوا حکومت کے 12 سیکیورٹی اہلکار دینے کے بیان پر ردِعمل دیا ہے۔

صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایمل ولی خان کی سیکیورٹی پر 12 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

بیرسٹر سیف کی ایمل ولی کو ذاتی طور پر سیکیورٹی دینے کی آفر

صوبائی حکومت کے مطابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے ایمل ولی خان کی سیکیورٹی دی ہے۔

کے پی حکومت کے مطابق اسلام آباد میں ایمل ولی کے ساتھ 4 پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ ولی باغ چارسدہ میں اُن کی رہائش گاہ کی حفاظت پر 8 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

دوسری طرف اس معاملے پر ایمل ولی خان نے ردِعمل دیا اور سیکیورٹی معاملے پر گنڈاپور حکومت کے رویے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس نے ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لے لی

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی جاری تصاویر میری سیکیورٹی پر مامور اہلکار کی نہیں، جھوٹا تاثر دیا گیا کہ پولیس سیکیورٹی واپس کر دی گئی ہے۔

اے این پی سربراہ نے کہا کہ حکومت کے یہ ڈرامے بند ہونے چاہئیں، میرے ذاتی سیکیورٹی اہلکار ولی باغ میں موجود ہیں، مجھے حکومت کی کسی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے