بریکوٹ (مانند نیوز )بریکوٹ پولیس نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ سرکل پولیس بریکوٹ کی جانب سے منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ پولیس اہلکار روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات پر ناکے لگا کر گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کر رہے ہیں۔ بریکوٹ، غالیگے، مانیار ،گوڑا چیک پوسٹ سمیت متعدد علاقوں میں پولیس کی کارکردگی بہترین ہے ایس ایچ او تھانہ غالیگے غنی رحمان نے بریکوٹ پریس کلب آمد کے موقع پر صدر خلیل الرحمٰن باچہ، ریاض احمد ظاہرشاہ بخت روان خان و دیگر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ "سماج دشمن عناصر کے لیے علاقے میں کوئی جگہ نہیں، منشیات فروشوں اور قانون شکن افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔” پولیس کے مطابق علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، جو عوامی تعاون اور پولیس کی بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے سرکل ڈی ایس پی شہنشاہ خان کے ہدایات کے روشنی میں علاقے بھر میں پولیس سرگرم ہے، علاقہ مکینوں نے بریکوٹ پولیس کے اس کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے قیام کے لیے پولیس کی قربانیاں اور ذمہ دارانہ کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا تاکہ نوجوان نسل کو منشیات اور جرائم سے محفوظ رکھا جا سکے۔