دیربالا(مانند نیوز)محمکہ بلدیات و دہی ترقی خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام پاک صاف خیبرپختونخواہ مہم دیر بالا تحصیل واڑی کے مقام پر منعقد کیا گیا۔۔ افتتاحی تقریب میں ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین دیر بالا یامین خان، چیئرمین عیان عیان اللہ خان، اسسٹنٹ انجنئیر لوکل گورنمنٹ وسیم حیدر خان، محمد ابرار خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر واڑی، صدر آل سیکٹریز ہدایت شاہ خان، پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنکل کالج واڑی ساجد خان، تحصیل واڑی کے 37 ویلج کونسلز سیکٹریز، منتخب ناظمین تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں، پاک ساف مہم کیلئے بھرتی کئے گئے 80 جنیٹرز، وکلاء اور صحافتی برادری نے خصوصی شرکت کیئے۔ افتتاحی تقریب سے مہمانان نے مخاطب ہوکر پاک صاف خیبرپختونخواہ صوبائی حکومت کے زیر اہتمام مہم کو کارآمد قرار دیتے ہوئے واضح کیا یہ اقوام صوبائی حکومت کا تاریخی اقدام ہے جو ہر ویلج کونسل کے ہر گاؤں اور ہر محلے کی بروقت صفائی یقینی بنائی جائے گی۔۔ ایم پی اے یامین خان نے مزید کہا کہ وزیر اعلی علی آمین گنڈاپور کا یہ تاریخی اقدام برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔۔۔ جبکہ تحصیل چیئرمین عیان اللہ خان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاک صاف مہم اور صوبائی حکومت کی طرف سے بھرتی کئے گئے تمام ملازمین اس بات کو یقینی بنائیں کہ صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت موصول نہ ہو جبکہ آخر میں اسسٹنٹ انجنئیر لوکل گورنمنٹ وسیم حیدر نے ایم پی اے یامین خان، چیئرمین عیان اللہ خان و دیگر مہمانوں کا افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور محکمہ بلدیات و دہی ترقی خیبرپختونخواہ پاک و صاف پروگرام کو تاریخی اور کامیاب پروگرام قرار دیا۔