باجوڑ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ”نوے سحر اسپورٹس ایونٹس” کا آغاز پورے ضلع باجوڑ میں کیا گیا۔ ملک شاہجہان شہید اسپورٹس کمپلیکس میں چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ضم شدہ اضلاع مفتاح اللہ تھے، جنہوں نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر باجوڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انجینئرنگ ونگ اویس اور ایم پی اے ڈاکٹر حمید کے فوکل پرسن کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر باجوڑ نے خود بھی کرکٹ میچ میں حصہ لے کر امن، ہم آہنگی اور خوشی کا پیغام اجاگر کیا، خصوصاً ماموند کے علاقے کی مشکل صورتحال کے بعد عوام کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیغام دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ضم شدہ اضلاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ٹورنامنٹ صرف ایک کرکٹ ایونٹ نہیں بلکہ امن، صحت اور بھائی چارے کا ایک خوبصورت پیغام ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے