وانا (مانند نیوز) شیخ فاطمہ اسپتال کی جانب سے لنڈئی وڑئی میں ایک شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں ممبر صوبائی ایکشن کونسل کمیٹی و چیئرمین صاحب خان وزیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین صاحب خان وزیر نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتے ہیں بلکہ معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرہ تب ہی قائم ہو سکتا ہے جب نوجوان کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کیونکہ کھیل جسمانی و ذہنی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر زبردست داد دی۔منتظمین نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کامیاب ٹیم کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے