اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب میں گیارہویں موسمیاتی کنٹرول کانفرنس شروع ہوگئی، کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ماہرینِ ماحولیات، پالیسی ساز، صنعت کار اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

کانفرنس میں توانائی، ماحولیات اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنی رپورٹس، عملی تجربات اور منصوبے پیش کیے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جس تیزی سے ٹیکنالوجی اور پائیدار موسمیاتی بہتری کے میدان میں ترقی کر رہا ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وِژن 2030 کو خراجِ تحسین پیش کیا، کانفرنس میں پاکستانی کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے