پشاور (مانند نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیرِ اہتمام امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں خصوصاً خواتین و بچوں کی نسل کشی اور صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے علامتی خیمہ بستیاں قائم کی گئیں اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے "دو ریاستی حل کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ فلسطین کا کوئی دو ریاستی حل قابلِ قبول نہیں، ریاست صرف ایک فلسطین ہے اور قیادت صرف ایک حماس کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا بیان بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے موقف سے انحراف ہے۔ پاکستان کا قومی مؤقف وہی ہے جو بانی پاکستان نے اختیار کیا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ناجائز حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ او آئی سی اور اقوامِ متحدہ اسرائیلی درندگی کا نوٹس لیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اور دیگر رضاکاروں کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ناظم پشاور حسن امین نے کہا کہ ہم پشاور کے تمام تعلیمی اداروں میں اہلِ غزہ اور حماس سے اپنی یکجہتی کا اظہار جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ عالمی دہشت گرد ہے۔ حکمران امریکی غلامی ترک کر کے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مؤقف کو اپنائیں۔ وزیرِ اعظم کا ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے سے متعلق بیان مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے