اسلام آباد (مانند نیوز)رواں سال کے لیے امن کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا گیا۔امن کا نوبیل انعام 2025 وینزویلا کی ماریا کورینا مچاڈو نے جیت لیا۔نوبیل کمیٹی کا کہنا ہے کہ امن انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا مچاڈو کے نام رہا۔ماریاکورینا مچاڈو کو وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے فروغ کے لیے دیا گیا ہے۔ماریا کورینا مچاڈو کو آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ و پُرامن منتقلی کی جدوجہد پر دیا گیا۔