پشاور( مانند نیوز )خیبر پختونخوا کی معروف ماڈل، اداکارہ اور فیشن انڈسٹری کی باوقار شخصیت نوری خان نے اپنی محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ”فخرِ پختونخوا ایوارڈ 2025“ اپنے نام کر لیا۔ گزشتہ روز گورنر ہاؤس پشاور میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، فنکاروں، صحافیوں، ادیبوں، اساتذہ، سماجی کارکنوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی تھے، جنہوں نے فن، ثقافت اور معاشرتی خدمات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا۔ گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”فخرِ پختونخوا ایوارڈ” کا مقصد صوبے کے ان ہنرمند، باصلاحیت اور باکردار افراد کو سراہنا ہے جنہوں نے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے کر خیبر پختونخوا کا نام ملک اور بیرون ملک روشن کیا۔نوری خان کو یہ ایوارڈ فیشن اور ڈرامہ انڈسٹری میں ان کے نمایاں کردار اور مثبت امیج پیش کرنے پر دیا گیا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران نہ صرف ماڈلنگ میں اعلیٰ معیار قائم کیا بلکہ پشتو و اردو ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے ناظرین کے دل بھی جیت لیے۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے نوری خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ اعزاز میرے والدین، مداحوں اور اُن تمام خواتین کے نام ہے جو اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ میں اپنی سرزمین خیبر پختونخوا کی بیٹی ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں اور ہمیشہ کوشش کروں گی کہ اپنے کام کے ذریعے اپنے صوبے کا مثبت تشخص اجاگر کروں۔تقریب میں دیگر نمایاں شخصیات کو بھی مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں تعلیم، ادب، طب، قانون، سماجی خدمات، اور میڈیا سے وابستہ افراد شامل تھے۔آخر میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایسے ایوارڈز کا مقصد نوجوان نسل کو حوصلہ دینا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین نے نوری خان سمیت تمام ایوارڈیافتگان کو بھرپور تالیاں بجا کر خراجِ تحسین پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے