پشاور (مانند نیوز)نوجوانوں کو بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ڈیجیٹل معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے مقصد سے غیر سرکاری تنظیم مالک فاؤنڈیشن اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT) مردان کے درمیان اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے ایک یادداشتِ مفاہمت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔یہ معاہدہ ایک ایسی مشترکہ کوشش ہے جس کا مقصد خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی جدید فنی، تکنیکی اور ڈیجیٹل تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی منڈیوں میں بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔معاہدے پر مالک فاؤنڈیشن کے سیکریٹری اسکلز ڈیولپمنٹ مفتی قاسم ہاشمی اور این آئی ٹی مردان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سید نعمان نے دستخط کیے۔ اس موقع پر مالک فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین مفتی عبدالقیوم، صدر انجینئر سید شیر شاہ، اور کور ممبر نوید علی بھی موجود تھے۔معاہدے کے مطابق طلبہ و طالبات کو انگلش لینگویج، کمپیوٹر کورسز، ایمازون، شاپی فائی، فری لانسنگ، اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے جدید ترین مضامین میں تربیت دی جائے گی۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو نہ صرف ٹیکنالوجی کے میدان میں ماہر بنانا ہے بلکہ انہیں خودمختار، پروفیشنل اور کاروباری ذہنیت کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار کرنا بھی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی قاسم ہاشمی نے کہا کہ ”ڈیجیٹل اسکلز آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت ہیں، اور مالک فاؤنڈیشن نوجوان نسل کو جدید تربیت کے ذریعے خود کفیل بنانے کے لیے پرعزم ہے۔این آئی ٹی کے سی ای او سید نعمان نے اس موقع پر کہا کہ ”یہ شراکت داری نہ صرف طلبہ کے مستقبل کو روشن کرے گی بلکہ خیبر پختونخوا کی معیشت میں بھی ایک مثبت تبدیلی لائے گی۔مالک فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین مفتی عبدالقیوم نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ عملی تربیت دینا ہے تاکہ وہ صرف نوکری تلاش کرنے والے نہیں بلکہ روزگار پیدا کرنے والے بن سکیں۔نمائندگان نے اس معاہدے کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے، فری لانسنگ کلچر کے فروغ، اور ڈیجیٹل اکنامی کی مضبوطی کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔پروگرام کے ذریعے مردان اور اس کے مضافات کے سینکڑوں طلبہ و طالبات کو تربیت فراہم کی جائے گی، جس سے وہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کام کے نئے مواقع حاصل کر سکیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے