اسلام آباد(مانند نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی، جس میں داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں فیلڈ مارشل نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ کارروائیوں سے پیدا حالیہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا، صدر مملکت نے پاک فوج کی قوت، جرأت، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کی چوکسی اور مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی قومی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے افغان بارڈر پر سرحد پار حملوں کا فوری، پیشہ ورانہ جواب دینے پر پاک فوج کی مہارت کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے