پشاور (مانند نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور نے کی۔

عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

خیبر پختونخوا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کس ایف آئی آر میں نامزد ہیں؟

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں تو خود نہیں پتہ، ہوسکتا ہے میں بھی ایف آئی آر میں نامزد ہوں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے