سخاکوٹ(نامہ نگار) سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ درگئی ظاہر خان کی عدالت نے نکاح درنکاح پر ملزمان کوتین تین سال قید اور تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنا دی۔ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی عباد اللہ ایڈوکیٹ اورفضل حق ایڈوکیٹ جبکہ استغاثہ کی جانب سے حامد علی ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ علت نمبر204جرم 496a,494.109ppcمورخہ پانچ جون 2024کوملزم محمدزیب سکنہ بونیرنے مسماۃ یاسمین کیساتھ نکاح در نکاح کیا تھا جس پر لڑکی کے والدہ مسماۃ سلیمہ بیوہ شاکراللہ نے دونوں کے خلاف تھانہ درگئی میں نکاح درنکاح کا مقدمہ درج کیا تھا۔سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ درگئی ظاہر خان کی عدالت نے دوران ٹرائل ملزم محمدزیب اور لڑکی مسماۃ یاسمین کونکاح درنکاح پر تین، تین سال قید اور تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزمان کومذید چھ ماہ قید کی سزبھگتنا ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے