اسلام آباد (مانند نیوز)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں، پاکستان کے کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے گزشتہ ہفتے پتہ چل گیا تھا، ہم بہت پُرجوش ہیں کیوں کہ پاکستان کے اچھے کھلاڑی بی بی ایل میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے کھلاڑیوں کے اس سیزن میں کھیلنے کے منتظر ہیں۔

سڈنی سکسرز کا بابر اعظم کے استقبال کیلئے اسپیشل فین زون بنانے کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کے لیے قومی کرکٹرز کے این او سی ہولڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی سی بی نے پہلے سے جاری این او سی رکھنے والے کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اس حوالے سے پی سی بی سے بات چیت کی تھی۔

بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسان خان کے بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے