پشاور (مانند نیوز)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی تعداد پوری کی، ہم کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہم کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چھوٹی کابینہ پہلے دن سے بنانا ضروری ہے، ملاقات بعد میں ہو جائے گی، امور چلانے کے لیے کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔

آزاد کشمیر حکومت سازی، PTI فارورڈ بلاک کے 10 ارکان PP میں شامل، مطلوبہ 27 ممبرز کا ہدف پورا

گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین کو کیوں نکالا، میر صادق یا میر جعفر کا کردار ادا کیا تھا یا کرپٹ تھا؟

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ وفاق کے ساتھ محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے