اسلام آباد (مانند نیوز) بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بیٹر شریاس ائیر کی انجری پر اپ ڈیٹ دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ائیر کو آئی سی یو سے شفٹ کردیا گیا ہے اور اب ان کی فیملی کے بھی سڈنی جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے سوریا کمار یادیو نے بتایا ہے کہ شریاس ائیر سے دو دن سے بات ہو رہی ہے، اگر وہ بات کر رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ٹھیک ہے۔

سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ باہر سے دیکھ کر ایسا لگا کہ جب شریاس ائیر نے کیچ پکڑا تو سب نارمل تھا، جو بھی ہوا وہ بدقسمتی تھی، کھیل میں ایسا ہوتا رہتا ہے، وہ جلدی صحتیاب ہوگا۔

بھارتی کرکٹر شریاس ایئر شدید انجرڈ، آئی سی یو میں داخل

یاد رہے کہ بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور سنجیدہ انجری کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے