پشاور (مانند نیوز)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے جامعہ ایبٹ آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام حقوقِ طلبہ کے لیے منعقدہ پرامن دھرنے پر وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کی ایما پر پولیس گردی اور غنڈہ عناصر کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایم پی اے کے بیٹے نے انتظامیہ کی پشت پناہی میں نہتے طلبہ پر گاڑی چڑھائی، جب کہ پولیس نے پرامن طلبہ پر لاٹھی چارج کیا، جو بدترین ریاستی جبر کی مثال ہے۔ اسفندیار عزت کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے کالے کرتوت چھپانے کے لیے طلبہ کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اور اسی روش کے نتیجے میں ایسے افسوسناک واقعات جنم لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکنان کو نہ ڈرایا جا سکتا ہے نہ دھمکایا جا سکتا ہے۔ انتظامیہ اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ملی بھگت، اور طلبہ پر گاڑی چڑھانے جیسے واقعات انتظامیہ کی مکمل نااہلی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ حکام واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ بصورتِ دیگر اسلامی جمعیت طلبہ اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے