پشاور (مانند نیوز) غیر سرکاری تنظیم زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کی مینجمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی سالانہ کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ حاجی کفایت اللہ نے کی، جبکہ چئیرمین محمد پرویز، جنرل سیکرٹری غنی الرحمان اور دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ادارے کے تحت رجسٹرڈ یتیم، بے سہارا اور ضرورت مند بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے متعدد تجاویز پیش کی گئیں۔شرکاء نے آنے والے ونٹر سیزن پیکج کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بچوں میں گرم کپڑوں اور ضروری سامان کی تقسیم کے عمل کو مزید منظم اور شفاف بنایا جائے گا۔اجلاس میں کمیونٹی کی فلاحی سرگرمیوں میں عوامی شمولیت بڑھانے اور نوجوانوں کو رضاکارانہ خدمات کیلئے ترغیب دینے پر بھی زور دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے