پشاور (مانند نیوز) وومن یونیورسٹی مردان میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں ”یومِ سیاہ“ کے موقع پر ایک پر وقار سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طالبات، اساتذہ، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی مہمانِ خصوصی معروف سماجی کارکن نصرت آرا تھیں، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور پاکستان کبھی بھی کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے زبردستی مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا، مگر کشمیری عوام آج بھی اپنے خون کی قربانی دے کر تحریکِ آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔نصرت آرا نے کہا کہ ظلم کی یہ سیاہ رات جلد ختم ہوگی، اور دنیا ایک آزاد و خودمختار کشمیر کا طلوع ہوتا سورج ضرور دیکھے گی۔ مقررین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ جیلوں میں قید کشمیری رہنماؤں کی رہائی اور بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے لیے عملی کردار ادا کرے۔سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف قبضہ کیا ہوا ہے، مگر پاکستان کے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آزادی کے حصول تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔تقریب کے آخر میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پرامن واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر وومن یونیورسٹی مردان، فیکلٹی ممبران، اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے