اسلام آباد (مانند نیوز)قومی ٹیم کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں واپسی کا امکان ہے۔

سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کرکٹر شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلان سے قبل ٹیم میں کم بیک کروانا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فٹنس سے میڈیکل پینل اور فزیو مطمئن ہیں، شاداب خان بھی تیزی سے ریکور کر رہے ہیں اور مکمل بولنگ اسپیل بھی کروا رہے ہیں۔

شاداب خان کندھے کی انجری سے صحتیاب، پریکٹس میچ میں شرکت

شاداب خان نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ بھی کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی انجری کے سبب ٹیم سے باہر تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے