پشاور (مانند نیوز) دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے صدر فاروق خان نے حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے 27ویں آئینی ترمیمی بل کو ملکی استحکام اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین محض ایک قانونی دستاویز نہیں بلکہ قوم کا اجتماعی عہد اور اتحاد کی علامت ہے۔ فاروق خان کا کہنا تھا کہ اس ترمیم سے عوامی نمائندگی کو مزید مؤثر بنانے، ادارہ جاتی توازن برقرار رکھنے اور صوبوں کے حقوق کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اس موقع پر بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی مفاد میں متفقہ موقف اپنانا چاہیے تاکہ پاکستان ایک مضبوط، خوشحال اور مستحکم ریاست کے طور پر ابھرے۔انہوں نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے بھی حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اقتصادی پالیسیوں میں تسلسل ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھ سکتا ہے۔فاروق خان نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم ملک میں شفاف طرزِ حکمرانی، بہتر اختیارات کی تقسیم اور صوبائی خودمختاری کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے