ہنگو (مانند نیوز)الشفاء آئی ٹرسٹ کوہاٹ کی جانب سے نیبرہوڈ کونسل درویزی پلوسہ میں چیئرمین عبدالواحد اورکزئی کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا ا) نعقاد کیا گیا سینکڑوں کی تعدا د میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور فری ادویات تقسیم کی گئیں تفصیلات کے مطابق الشفاء آئی ٹرسٹ کوہاٹ کی جانب سے سینئر آئی ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے نیبر ہوڈ کونسل درویزی پلوسہ میں آنکھوں کے امراض میں مبتلامستحق غریب اور نادار بوڑھوں خواتین اور بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ منعقد کیامیڈیکل کیمپ میں سینئر ڈاکٹروں نے 8کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا فری ادویات اور عینک بھی مریضوں کو دئیے گئے جبکہ بعض مریضوں کو الشفاء آئی ٹرسٹ کوہاٹ ریفر کر دیا گیا جہاں پر ان کا فری علاج معالجہ اور آپریشن کئے جائیں گے چیئرمین عبدالواحد اورکزئی اور ڈاکٹر تنویر کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی آنکھوں کے مرض میں مبتلا غریب اورنادار مریضوں کے فری میڈیکل کیمپ منعقد کئے ہیں ہمارا مقصد جو لوگ اپنی آنکھوں کا علاج نہیں کر سکتے ہم ان کا علاج ان کے گھر کی دہلیز پر کرتے ہیں تاکہ غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرسکیں فری آئی کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ عوام نے الشفاء آئی ٹرسٹ کوہاٹ اور چیئرمین عبدالواحد اورکزئی کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے