اسلام آباد(مانند نیوز) ستائسویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل مکمل کرلیا گیا، آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی، جس کے بعد آئینی ترامیم پر شق وار ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا، جے یو آئی نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
27ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں 231 ارکان نے ووٹ دیا، جبکہ ترمیم کی مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔
اپوزیشن ارکان نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ ویل چئیر پر پارلیمنٹ پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی بینچز پر 233 اراکین موجود ہیں، حکومت کو ترمیم کیلئے 224 اراکین کی حمایت درکار ہے، خورشید شاہ کے اجلاس میں شریک ہونے کے بعد حکومت کے پاس 234 اراکین ہوگئے، حکومت کی قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم منظور کروانے کیلئے پوزیشن مستحکم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے