اسلام آباد (مانند نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت جب بھی آئی یہ آئینی ترامیم واپس لیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ترامیم جلد بازی میں لائی گئیں۔ ایوان میں بیٹھ کر فیصلے ذاتی مفاد میں نہیں کیے جاتے۔
ہم نے اعلان کیا ہوا ہے ہم ان ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر گوہر

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ ترامیم آئین کی روح کے منافی ہیں۔

اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو بھی مذاکرات کرنے ہیں ہم تیار ہیں۔ حکومت سے ہمارے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات یہ ہوں گے کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کریں۔

محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ جمعے کے روز ہم تحریک کا آغاز کریں گے اور احتجاج کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے