سخاکوٹ(مانند نیوز) صدر نیشنل لیبر فیڈریشن رشید احمدقاضی نے کہا ہے کہ 21تا 23نومبر مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہوا اجتماع عام تبدیلی کابیش خمیہ ثابت ہوگایہ نظام کی تبدیلی کا نقطہ آغاز ہوگا یہ اجتماع عام اپنی نوعیت کے لحاظ سے تاریخی اور موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں نہایت اہمیت کاحامل ہے جس میں ملک بھر سے لاکھوں مردوخواتین شریک ہوں گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وی سی مہردی، شریف آباد،گھڑی عثمان خیل، ہریانکوٹ، پلوناؤ، ہیروشاہ، نروابواور شریف آباد میں اجتماع عام کے حوالے سے منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چہرے نہیں نظام کوبدلنا ہوگا78سال ہوگئے اس ملک پر تین خاندانوں کی حکومتیں چلے آرہے ہیں جماعت اسلامی کو جب بھی اقتدار ملا توجماعت اسلامی ملک میں ایک عادلانہ نظام کے قیام کے لئے کوشش کریگی کیونکہ جماعت اسلامی کے پاس ویژن ہے حافظ نعیم الرحمان نے نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کی شکل امیددیا۔ انشاء اللہ اس اجتماع کے بعد ایک بڑا تحریک شروع ہوگاجس کا عنوان ہوگا چہرے نہیں نظام کوبدلو۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مزدوروں اور سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اوازبلند کریگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے