ملاکنڈ (مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ضلع ملاکنڈ آمد، پارٹی رہنماء و سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ملاکنڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضلع ملاکنڈ کے علاقہ تھانہ جاکرمرحوم کے بیٹوں وقار لعل، اسد لعل، نعیم لعل خان اور دیگر پسماندگان سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔گورنرنے کہاکہ مرحوم لعل محمد خان پیپلزپارٹی کا قیمتی آثاثہ تھے، پیپلزپارٹی کیلئے مرحوم لعل محمد خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی موجود تھے۔بعدازَاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ انشاللہ بہت جلد پختونخوا سمیت ملک میں امن لائنگے، امن آئیگا تو ترقی ہوگی،سیاحت بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قدرتی ذخائرکے بے پناہ خزانے موجود ہیں. ایک سوال کے جواب میں گورنر نے کہا کہ جج صاحبان کے استعفے ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔ ستائیسویں آئینی ترمیم پرکافی مشاورت ہوئی، ترمیم پر شور شرابا نہیں ہونا چاہیئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے