اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھارتی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں.

انیل چوہان کا کہنا ہے کہ دفاعی اصلاحات یکطرفہ عمل نہیں، صنعت کو صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا، آپ معاہدہ کر کے وقت پر ڈیلیور نہ کریں، یہ ہماری صنعتی صلاحیت کا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا، اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سی کمپنیاں کہتی ہیں کہ ان کی مصنوعات 70 فیصد مقامی ہیں، یہ حقیقت نہیں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے