اسلام آباد (مانند نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

26 ماہ بعد سنچری، بابر اعظم نے مداحوں سے کیا کہا؟

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پر لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے 21ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا، بابر اعظم نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے