اسلام آباد (مانند نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوتا جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار نہیں، ہماری جماعت میں جو چلے گا وہ نظام کے تحت چلے گا۔

لاہور میں بدل دو نظام کے اجتماع عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہیے، امریکا سمیت کسی ملک کو ڈاکا ڈالنے کا حق نہیں، ہمارا اختلاف بھی وقار کے ساتھ ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حمایت کریں اور پوری قوم کو اس پر ساتھ لے کر چلیں، کشمیر کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کشمیر کا ہے، کشمیر اور فلسطین ہماری ڈیڈ لائن ہے۔

اسرائیل سے دوستی، فلسطینیوں سے بے وفائی قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ خواتین کے حقوق کی بات نہیں کرتے، موقع ملا تو ہر خاتون کو وراثت میں حق دلائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ٹھیکیداری نظام میں خواتین کو حقوق نہیں دیے جاتے، حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ موجودہ نظام جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں کو عزت دیتا ہے، 2015ء سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، غیر جماعتی الیکشن کی بات کرنے والے چاہتے ہیں کہ ہر یو سی میں ہارس ٹریڈنگ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے