اسلام آباد(مانند نیوز)وزارتِ تجارت نے مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد سونے کی برآمد اور درآمد بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں برآمد کنندگان دوبارہ ان ٹرسٹمنٹ اسکیم کے تحت لازمی 120 دن کی مدت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔یہ حکم نامہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے تجویز کی منظوری اور بعد ازاں وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد جاری کیا گیا۔وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں و زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔وزارت تجارت نے مزید کہا کہ نوٹیفکیشن نمبر ایس آر او 760(I)/2025 مورخہ 6 مئی 2025 کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے، اور اس کے نوٹیفکیشن نمبر ایس آر او 760(I)/2013 مورخہ 2 ستمبر 2013 کے تحت معطلی کی مدت کو اسی کے مطابق معاف کر دیا گیا ہے، جس سے برآمد کنندگان ان ٹرسٹمنٹ اسکیم کے تحت 120 دن کی لازمی استحقاق کی مدت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے