شانگلہ (مانند نیوز)شانگلہ کے علاقے باسی سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاسی رہنماء عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ اور علاقے کے قابل احترام مشر ملک ماسم خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اُن کی وفات کی خبر نے پورے ضلع شانگلہ میں گہرے رنج اور غم کی کیفیت پیدا کر دی ہیں، جبکہ سیاسی و سماجی حلقوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے افسوس کا اظہار کیا ہیں۔ملک ماسم خان مرحوم نے اپنے سیاسی سفر کے دوران نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کے نظریات کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کیا، بلکہ علاقے کے حقوق، امن، تعلیم اور سماجی ترقی کے لیے بھی قابل تحسین جدوجہد کی۔ وہ اپنی بردباری، ملنساری، اصول پسندی اور قدردانی کی وجہ سے ہر طبقہ فکر میں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کی وفات ایک عہد کے خاتمے کے مترادف قرار دی جا رہی ہیں۔شانگلہ پریس کلب کا بھی مرحوم کے خاندان کیساتھ اظہار تعزیت۔ملک ماسم خان کے انتقال پر شانگلہ پریس کلب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے خاندان سے تعزیت کی ہیں۔ پریس کلب کے عہدیداران اور اراکین نے کہا ہے کہ ملک ماسم خان کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔شانگلہ پریس کلب کے صدر افتاب حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک ماسم خان ایک منجھے ہوئے سیاسی رہنما، دوراندیش مشر اور علاقے کے حقیقی خیرخواہ تھے۔ ان کی وفات نہ صرف ان کے خاندان کا نقصان ہے بلکہ شانگلہ کی اجتماعی دانش و قیادت کا بھی بڑا خسارہ ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔انھوں نے مزید کہا کہ شانگلہ پریس کلب مشکل کی اس گھڑی میں خاندان کے ساتھ کھڑا ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، سرکاری افسران، پارٹی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے